سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے نام نہادگورنر ستیا پال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی پر عائد پابندیوں میں بھارت کے یوم آزادی کے بعد نرمی کی جائے گی تاہم فون لائنز اور انٹرنیٹ معطل رہے گا۔ستیا پال ملک نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوجاتے ہم دشمن کو وہ آلہ (انٹرنیٹ) نہیں دینا چاہتے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ ہفتہ، 10 دن تک سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا
اور ہم آہستہ آہستہ تمام مواصلاتی رابطے بحال کریں گے۔ ستیا پال ملک نے کہا کہ راہول گاندھی اپوزیشن رہنماؤں کا وفد کشمیر لے جانے کی کوشش کرکے معاملے کو سیاست زدہ کررہے ہیں تاکہ عام آدمی کے لیے مزید مشکلات پیدا ہوں۔راہول گاندھی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ملک جی، میں نے اپنے ٹوئٹ کے جواب میں آپ کا کمزور رد عمل دیکھا، میں کسی شرائط کے بغیر جموں و کشمیر آنے کی دعوت قبول کرتا ہوں، میں کب آسکتا ہوں؟۔