جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حج کے موقع پر چندہ جمع کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑیگی،سعودی حکومت نے خبردا ر کردیا

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی پراسیکیوشن جنرل کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ حج کے موقع پر کسی بھی شخص یا تنظیم کو چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ یہ قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

سعودی کابینہ کے قانون کی شق نمبر 8کے تحت ایسا کرنے والوں کو قید اور جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔قانون کے مطابق حج کے دِنوں یا سیزن میں مقامی یا غیر مْلکی افراد کسی بھی قسم کا چندہ نقد رقم کی صورت میں یا قیمتی اشیاء￿ دونوں صورتوں میں بھی وصول نہیں کر سکتے، اور نہ ایسی کسی مہم میں شریک ہو سکتے ہیں۔ اگر کوئی فرد یا تنظیم فلاحی مقصد کے لیے عطیات یا سامان اکٹھا کرنے چاہتے ہیں تو انہیں متعلقہ سعودی ادارے سے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔ سعودی پراسیکیوٹر نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر چندہ یا سامان اکٹھا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، ایسے لوگ قید اورجرمانے کی سزا بھگتیں گے۔ انہوں نے حاجیوں کو تاکید کی کہ وہ اپنا وقت زیادہ سے زیادہ عبادت گزاری میں بِتائیں اور خود کو کسی بھی طرح غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ کریں۔ تاکہ اْن کے حج کی برکات و فیوض ضائع نہ ہوں۔سعودی قانون کے مطابق فلاحی کاموں کے لیے چندہ جمع کرنے والے افراد اور اداروں کو حکومت کی جانب سے اجازت حاصل کرنا پڑتی ہے۔ حکومت کی جانب سے لائسنس جاری ہونے کے بعد بھی وہ چندہ اکٹھا کرنے کے مجاز ہوتے ہیں۔حاجیوں کو بھی چاہیے کہ وہ کسی بھی شخص کی جانب سے خود کو چندہ اکٹھا کرنے والا ظاہر کرنے پر اْسے بلاتحقیق چندہ نہ دیں، کیونکہ اکثر لوگ لوگوں کے جذباتِ ایمانی سے فائدہ اْٹھا کر اْن سے پیسے اینٹھ لے جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…