اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370کی منسوخی کے اعلان کے بعد بھارتی فوج کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت،حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) بھارت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے دفعہ 370کی منسوخی کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف علاقوں سے پیراملٹری فورسزکے مزید 8ہزار اہلکاروں کو بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پہنچارہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سی۔17 طیارے فورسز اہلکاروں کو سرینگر پہنچارہے ہیں اوریہ8ہزاراہلکار گزشتہ ہفتے مقبوضہ علاقے میں تعینات کے گئے 38ہزارفورسز اہلکاروں کے علاوہ ہیں۔اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصدسکیورٹی کو مزید مضبوط کرنا ہے کیونکہ ریاست کی خصوصی حیثیت  کشمیریوں کے لیے ایک جذباتی معاملہ ہے۔ دفعہ 370کے تحت جموں وکشمیر کا اپنا ایک آئین ہے اوراسے دفاع، مواصلات اور امورخارجہ کے سوا تمام اہم معاملات میں فیصلہ سازی کا اختیار حاصل ہے۔ بھارتی آئین سے اس دفعہ کے خاتمے سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی۔ بھارتی حکومت نے کہاکہ وہ چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ جموں وکشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو مختلف علاقوں میں تقسیم کرنے کے مسودہ کی منظوری دے جس کے تحت جموں وکشمیر دہلی کی طرح بھارتی حکومت کے زیر انتظام ایک یونین ٹیریٹری ہوگی جس کی اپنی قانون ساز اسمبلی ہوگی جبکہ لداخ قانون ساز اسمبلی کے بغیر یونین ٹیریٹری ہوگی۔ دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے بعد عوام نے شدیدردعمل کا مظاہرہ کیاہے اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں، بھارتی حکام نے اہم کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کردیاہے اور کرفیو نافذ کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…