پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

کینیڈا نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی، نئی ویزہ پالیسی کے  ویزہ صرف 20 دن میں حاصل کرسکیں گے،تفصیلات جاری

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(آن لائن) کینیڈا نے پاکستانی طلبہ کے لیے ویزہ پالیسی آسان بنادی ہے۔ نئی ویزہ پالیسی کے تحت پاکستانی طلبہ کینیڈا کا اسٹڈی ویزہ صرف 20 دن میں حاصل کرسکیں گے۔کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کے مطابق پاکستانی طلبہ ’ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام‘ کے تحت اسٹڈی ویزہ صرف 20 دن میں حاصل کر سکیں گے۔کینیڈا کے اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں پہلے چین، بھارت، فلپائن اور ویتنام شامل تھے لیکن اب اس میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔کینیڈین حکام کے مطابق پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام میں شامل کرنے کے بعد

پاکستانی طلبہ نئی ویزہ پالیسی کے تحت تمام ضروری دستاویزات فراہم کرنے کے بعد بیس دن میں ویزہ حاصل کرسکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کی درخواست پر پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنے بیان میں کینیڈا کے وزیر امیگریشن احمد حسین کا کہنا ہے کہ اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں چین، بھارت، فلپائن اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو شامل کیا گیا تھا لیکن اب اس میں پاکستانی طلبہ کو بھی شامل کیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…