اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

مصری دارالافتاء نے قطر کی مذہبی ویب سائیٹ کے مواد کو متنازع قرار دیدیا

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کے دارالافتاء نے قطری علماء کی سرپرستی آن لائن دینی معلومات کی سروسز فراہم کرنے والی ویب سائیٹ اسلام ویب کو مْتنازع قرار دیتے ہوئے اس سے رہ نمائی نہ لینے کی تاکید کی ہے۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مصری دارالافتاء کے ڈائریکٹر طارق ابو ھشیمہ نے کہا کہ

قطر سرکاری سطح پر اسلام ویب کو فنڈز فراہم کر رہا ہے۔ اس ویب سائیٹ پر شائع کیے جانے والے فتاویٰ غیر مستند ہونے کے ساتھ اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات کی حقیقی عکاسی نہیں کرتے۔انہوں نے مزید کہا کہ قطر کی وزارت اوقاف جن پانچ بڑی ویب سائیٹ کی سرپرستی کرتی ہے ان میں اسلام ویب بھی شامل ہے۔ ان ویب سائیٹس کی وجہ سے قطر اسلامی دنیا میں آن لائن فتاوا شائع کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام ویب سے دینی معلومات کی رہ نمائی نہ لی جائے کیونکہ اس پر شائع کردہ مواد مستند نہیں۔ابو ھشیمہ کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ویب سائیٹ نے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے اس پرکشش ڈیزائن تیار کرنے کے ساتھ اس کی برائوزنگ آسان کردی ہے جس کے نتیجے میں کوئی بھی صارف آسانی کے ساتھ اس ویب سائیٹ پر موجود فتاویٰ سیکشن تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ویب سائیٹ موبائل فون پر اپیلی کیشن کے ذریعے چلائی جاسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر دیکھی جانے والی ویب سائیٹ بن چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…