منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

انتظار ہوا تمام۔۔’دل دھڑکنے دو‘۔۔

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)بالی وڈ کے اے لسٹ اداکاروں سے سجی فلم ’دل دھڑکنے دو‘ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ریلیز ہوگئی۔ خوبصورت چہروں اور دلکش نظاروں سے سجی ’دل دھڑکنے دو‘ سال 2015ء کی ان گنی چنی فلموں میں سے ایک ہے جس کی ریلیز کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا۔بلاک بسٹر فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کی ڈائریکٹر زویا اخترکی ڈائریکشن میں بنی ’دل دھڑکنے دو‘ کی کہانی میں امیروں کی زندگی کے ایسے رخ کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جس میں بظاہر ’سب اچھا‘ ہوتے ہوئے بھی کچھ اچھا نہیں ہوتا۔کہانی دہلی کے امیر کبیر تاجر خاندان ’مہراز‘ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بزنس کو تباہی سے بچانے کے لئے غیرروایتی فیصلہ کرتے ہیں اور سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے دو ہفتوں کے کروز ٹرپ پر نکل جاتے ہیں۔ یہ سفر مہرہ خاندان کے زندگی کو دیکھنے کے زاویے کو کس طرح بدل دیتا ہے یہی اس کہانی کا نچوڑ ہے۔فلم کی ایک اورخاص بات یہ ہے کہ صف اول کے ہیرو رنویر سنگھ اور ہیروئن پریانکا چوپڑہ بھائی بہن کے روپ میں دکھائی دیں گے۔میڈیا نے فلم کے اوپننگ شوز کے بعد پبلک کے ریسپانس کو زبردست قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ’دل دھڑکنے دو‘ بلاک بسٹر فلموں کی فہرست میں شامل ہونے میں دیر نہیں لگائے گی۔زویا اختر کی سوتیلی والدہ اور ورسٹائل ویٹرن ایکٹریس شبانہ اعظمی نے فلم کو ابتدائ میں ہی ملنے والی شاندار پذیرائی پر ٹوئٹر پرخوشی کا اظہارکیا۔فلم ’دل دھڑکنے دو‘ کی کاسٹ میں انیل کپور، شیفالی چھایا، رنویرسنگھ، انوشکا شرما، فرحان اختر، پریانکا چوپڑہ اور راہول بوس شامل ہیں۔’دل دھڑکنے دو‘ کا پاکستان میں میڈیا پارٹنر ’ہم ٹی وی نیٹ ورک ‘ ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…