منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی فلموں میں کام کرنے کے خواہشمندپاکستانیوں کے لئے خوشخبری

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارت میں اداکاری کرنے کے لیے ممبئی میں ہر روز سینکڑوں لوگ آتے ہیں اور ان میں بہت سے لوگ کام کی تلاش میں در در بھٹکتے رہتے ہیں۔نئے فنکاروں کی اس مشکل کو حل کرنے اور ٹیلنٹ کو صحیح سمت دینے کے لیے سنیل ووہرا نے بھارت کی پہلی آن لائن کاسٹنگ سے متعلق پورٹل کی شروعات کی ہے جس کے ذریعے ایک اداکار اپنے ٹیلنٹ کو ہدایتکاروں کے سامنے لا سکتا ہے۔سنیل ووہرا کے خیال میں بھارت کے ہر کونے میں ٹیلنٹ بھرا ہوا ہے لیکن ممبئی میں وہ چھپ جاتا ہے کیونکہ یہاں نیٹ ورکنگ کے بغیر کام نہیں ملتا۔ان کا کہنا ہے کہ’میں نئے لوگوں کے لیے ہی اس پورٹل کو کھول رہا ہوں، جہاں خود کو فنکار رجسٹر کریں گے اور ان کی جانب سے دی گئی معلومات ہماری ویب سائٹ پر ایک کلک کرنے سے ہدایتکاروں تک پہنچ جائے گی۔برطانیہ کی فلم انڈسٹری سے متعلق ’ناو¿ پورٹل‘ کی طرز پر بنی اس ویب سائٹ کا آغاز تو کر دیا گیا ہے لیکن کیا لوگوں کو کام مل پائے گا؟بھارت کے ہر کونے میں ٹیلنٹ بھرا ہوا ہے لیکن ممبئی میں وہ چھپ جاتا ہے کیونکہ یہاں نیٹ ورکنگ کے بغیر کام نہیں ملتاان کو اس پورٹل کے ذریعے کام ملنے اور اس پورٹل کے کامیاب ہونے کی بہت امید ہے۔فلم ’شوٹ آو¿ٹ ایٹ لوھنڈوالا‘ کے ہدایتکار اپورو لاھا کہتے ہیں کہ ’مجھے فرق نہیں پڑتا، اچھا ٹیلنٹ ہوگا تو وہ جہاں ملے گا میں وہاں سے اسے لے لوں گا۔‘دوسری جانب ہدایتکار سنہا کا کہنا ہے کہ ’اس پورٹل کو مارکیٹ میں لانے کی ضرورت ہے، اگر میں نے سنا کہ یہاں سے اچھا ٹیلنٹ مل رہا ہے تو میں ضرور لوں گا لیکن ابھی نہیں۔‘بھارتی فلم ’بدلہ پور‘ کے ہدایتکار شری رام راگھون کا تو اس پورٹل کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں نے نہیں سنا کہ ایسا کچھ ہو رہا ہے اور ہو بھی رہا ہے تو ان پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانے میں ابھی دیر ہے۔‘



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…