صنعاء (این این آئی)یمن کی آئینی حکومت کی وفادار فوج نے مغربی علاقے الحدیدہ میں الدریھمی ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کا ایک بغیرپائلٹ ڈرون طیارہ مار گرایا۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ حوثیوں کا ڈرون طیارہ الدیھمی کی فضائی حدود میں مار گرایا گیا۔ ڈرون طیارے کی مدد سے ایک فوجی مرکز کی تصاویر لینے کی کوشش کی جا رہی تھی تاہم فوج نے کارروائی کرکے حوثیوں کی جاسوسی کی کوشش
ناکام بنا دی۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں الدریھمی کے علاقے میں حوثیوں کی طرف سے عسکری اور جاسوسی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آبادی پر توپ خانے اور میزائلوں سے حملوں کا سلسلہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آباد کو بمبار ڈرون طیاروں کی مدد سے بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حوثیوں کے زیراستعمال قاصف یا لمھاجم ڈورن طیارے ایرانی ساختہ’ٹی ابابیل’ کی طرزپر بنائے گئے ہیں۔