اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا بھر سے 11 لاکھ عازمین کی فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب آمد

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی )دنیا بھر سے کم وبیش 11لاکھ عازمین فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ، ان میں زیادہ تعداد انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے حجاج کی ہے۔ ان کے بعد بالترتیب پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام ہیں۔عرب ٹی وی کیے مطابق ان میں لاکھوں حاجی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ وہ عمرے کی ادائی، طواف بیت اللہ اور دوسری عبادات میں مصروف ہیں۔

ایک بڑی تعداد مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل کر رہی ہے اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عبادت وریاضت میں مصروف ہے۔سعودی حکومت کے مقرر کردہ حج کوٹا کے مطابق انڈونیشیا سے ڈھائی لاکھ اور پاکستان سے دو لاکھ عازمین حج کے لیے آئیں گے۔ پاکستان سے اب تک سعودی عرب میں ایک لاکھ 35 ہزارعازمینِ حج پہنچ گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق ان میں چھیانوے ہزارعازمین سرکاری حج اسکیم اور چھتیس ہزارنجی حج اسکیم کے تحت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پہنچے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پچاس ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ان میں زیادہ ترعازمین پہلے سیدھے مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ وہاں انھوں نے آٹھ یا نو روز تک قیام کیا ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت آنے والے آٹھ ہزار سے زیادہ عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں اور اٹھاسی ہزار مکہ مکرمہ میں پہنچ چکے ہیں۔سرکاری حج سکیم کے تحت پاکستان ائیرلائنز، سعودی ائیرلائنز اور نجی فضائی کمپنی ائیر بلو کے ذریعے عازمین حج کو سعودی عرب منتقل کیا جارہا ہے جبکہ نجی حج کمپنیوں کے تحت عازمین کو پاکستان سے مختلف فضائی کمپنیوں کی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب لایا جا رہا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے نجی حج کمپنیوں کی کارکردگی کی مسلسل جانچ بھی کی جا رہی ہے۔پاکستان حج مشن نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…