منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سعودی ہوائی اڈوں پر کئی زبانیں جاننے والے ترجمان تعینات

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی حکومت عازمین حج وعمرہ کے لیے نت نئی سہولیات متعارف کروا کر فرزندان توحید کے سفر حجاز کو باسہولت بنانے کی کوششوں میں ہمہ تن مصروف رہتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حج کے موقع پر دنیا بھر سے آئے عازمین کو مملکت میں قیام کے دوران عموما اپنی زبان میں مدعا بیان کرنے میں بڑی دِقت پیش آتی ہے مگر سعودی حکومت نے عازمین حج کا یہ مسئلہ کافی حد تک حل کر دیا ہے۔سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر عازمین حج کی رہ نمائی کے لیے ایسے رضاکار اور مختلف زبانوں کے ماہر طلباء کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو دوسرے ممالک سے

آنے والے عازمین حج کو ان کی زبان میں رہ نمائی فراہم کر رہے ہیں۔پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ جنرل سعودی عرب کی طرف سے ہوائی اڈوں پر 10 سے زاید زبانوں کے ماہر تعینات کیے گئے ہیں جو دوسرے ممالک سے آنے والے عازمین کی رہ نمائی کرتے ہیں۔مملکت کے ہوائی اڈوں پر غیر مْلکی زبانوں کے ماہرین اپنی متعلقہ زبان بولنے والوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔ اس طرح سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر انگریزی، ہسپانوی، انڈونیشی، جاپانی، فارسی، اردو اور ترکی کے ترجمان مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ ترجمان ہوائی اڈوں کے مسافر خانوں میں عازمین حج کا استقبال کرتے اور ان کی زبان میں ان کی رہ نمائی کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…