منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران اورعمان کا آبنائے ہرمز مال بردار جہاز رانی کے تسلسل پر اتفاق

datetime 29  جولائی  2019 |

جنیوا(این این آئی)خلیجی ریاست سلطنت عْمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے کہا ہے کہ ایران اور عْمان نے آبنائے ہرمز میں تیل برداراور دیگر تجارتی بحری جہازوں کی آمد ورفت جای رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔سلطنت عْمان کے سرکاری ٹیلی ویڑن سے بات کرتے ہوئے و زیر خارجہ بن علوی نے کہا کہ ہم ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان ثالثی نہیں کررہے مگر موجودہ حالات میں ہم دوسروں کی نسبت آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد ورفت

برقرار رکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے سب کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہیں۔ تمام ممالک نے موجودہ بحران سے نکلنے اور خطے کے تحفظ و استحکام کی خواہش کااظہار کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں یوسف بن علوی نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر خطے کے استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ کوئی بھی غلطی یا غیر ذمہ دارانہ اقدام آبی ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کے ساتھ پوری دنیا کے لیے نقصان کاباعث بن سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…