کابل (این این آئی) افغان طالبان نے ملا اختر منصور کی جانب سے پاکستان میں زمین کی خریدو فروخت کے حوالے سے میڈیا پر نشر رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ تجارت ایک جائز عمل ہے تاہم ملا منصور کے پاس ایسی تجارت کیلئے وقت تھا اور نہ ہی انہوں نے اس نوعیت کا کاروبار کیا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے
حوالے سے میڈیا میں رپورٹیں شائع ہوئیں کہ ملا اختر محمد منصور پاکستان میں زمین کی خرید وفروخت کی تجارت میں مصروف تھے باوجود کہ مدعی کے نام کسی اور کے ہیں اور جس تجارت کا حوالہ دیا گیا ہے وہ ایک جائز عمل ہے، مگر ملامنصور کے پاس ایسی تجارت کیلئے وقت تھا اور نہ ہی موصوف کا اسی نوعیت کا کاروبار تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم نہیں جانتے کہ اس طرح رپورٹیں پھیلانے کا مقصد کیا ہوگا۔