ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

غزہ پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ غزہ(این این آئی )غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر جھڑپوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 23 سالہ احمد القرا خان یونس کے مشرق میں پیٹ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔ وہ فلسطینیوں کی جانب سے ہفتہ وار مظاہرے میں شریک تھا جس میں پناہ گزینوں کے لیے حق واپسی اور غزہ پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے 38 فلسطینی زخمی ہوئے۔قابض

اسرائیلی فوج کی ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحدی باڑ کے نزدیک 5500 کے قریب مظاہرین اور بلوائی جمع ہو گئے تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مظاہرین نے بم اور دھماکا خیز مواد پھینکے اور باڑ کے نزدیک آنے کی کوشش کی۔مارچ 2018 کے اواخر میں اسرائیل اور غزہ پٹی کے درمیان سرحدی باڑ پر احتجاجی مظاہروں کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 296 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں اکثریت نے احتجاجی مظاہروں میں اور دیگر نے اسرائیلی فضائی حملوں یا توپوں کی گولہ باری میں اپنی جان گنوائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…