اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

یہ مسئلہ فوری حل کریں ورنہ تیاری کر لیں برطانوی نو منتخب وزیراعظم نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن/مانچسٹر(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئرلینڈ کے ساتھ بارڈر کا مسئلہ ( بیک اسٹاپ) حل کرے۔انھوں نے سرحدی انتظام کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اگر برطانیہ سے بریگزٹ کی طلاق کے لیے کوئی سمجھوتا چاہتی ہے تو اسے اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔برطانوی ٹی وی کے مطابق بورس جانسن نے شمالی شہر مانچسٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بارڈر کا مسئلہ مکمل طور پر حل کرلیتے ہیں تو پھر برطانیہ کے تنظیم سے انخلا کے لیے ہم بہت زیادہ پیش رفت کرسکیں گے۔جانسن کا کہنا تھا کہ وہ کسی ڈیل

کے بغیر برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا نہیں چاہتے ہیں لیکن برطانیہ کو نو ڈیل بریگزٹ کی تیاری کرنا ہوگی۔اگر ایسا ہوتا ہے تو اس صورت میں سرمایہ کار اس خدشے کا اظہار کررہے ہیں کہ اس سے عالمی مارکیٹ میں جھٹکے کی لہریں دوڑ جائیں گی اور دنیا کی معیشت متاثر ہوگی۔دوسری جانب آئیرش وزیراعظم لیو واردکر نے کہا کہ اگر برطانیہ اکتیس اکتوبر کو طلاق کے کسی سمجھوتے کے بغیر ہی یورپی یونین کو خیرباد کہہ دیتا ہے تو پھر آئیرلینڈ اور شمالی آئیرلینڈ کے درمیان ادغام کا ایک مرتبہ پھر سوال پیدا ہوگا لیکن ہم دوستی اور تعاون کے جذبے سے اس مسئلے کوحل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…