جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

داعش سونے اور چاندی کی اشرفیاں جاری کرے گی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

بغداد۔۔۔۔۔ ریاست اسلامیہ یا داعش نے اپنی کرنسی متعارف کرانے اور سونے اور چاندی کی اشرفیوں کو واپس لانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں سرگرم اس عسکریت پسند گروپ نے اپنی اسلامی کرنسی کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی خلافت کی بنیاد مستحکم کرسکے۔میل آن لائن کے مطابق یہ تنظیم اسلام کے اولین دور کے دینار کو واپس لانا چاہتی ہے اور عراقی شہر موصل اور صوبے نینوا کی مساجد میں سونے چاندی کی ان اشرفیوں کی واپسی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔عرب ممالک میں اس نام کی کرنسی تو استعمال ہورہی ہے مگر ان کے لیے استعمال ہونے والا میٹریل مختلف ہے۔اس کے مقابلے میں داعش سونے اور چاندی کے سکوں کو اس ڈیزائن میں واپس لانا چاہتی ہے جو خلافت عثمانیہ کے عہد میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا۔اس طرز کے دینار میں 4.3 گرام سونا استعمال کیا جاتا تھا جبکہ چاندی کے سکوں کو درہم کا نام دیا گیا تھا جس میں تین گرام چاندی کی آمیزش ہوتی تھی۔داعش کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم مانا جارہا ہے کہ یہ تنظیم اپنی آزاد کرنسی کو اپنے زیرقبضہ علاقوں میں آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرادے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہ اطلاعات سامنے آئی تھی کہ داعش بلیک مارکیٹ میں خام تیل فروخت کرکے روزانہ دس لاکھ ڈالرز کی آمدنی حاصل کررہی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…