منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

سعودیہ، بھارت، انڈونیشیا اور قطرایس400 دفاعی نظام خریداری کے لیے کوشاں، لرزہ خیز انکشاف

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)حال ہی میں ترکی نے روس کا تیار کردہ فضائی دفاعی نظام ایس400 خرید کیا تو اس پرمغربی ملکوں بالخصوص امریکا اور بعض یورپی ممالک کی طرف سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اسی ضمن میں ایک اور لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ

سعودی عرب، بھارت، انڈونیشیا اور قطر بھی روسی دفاعی نظام’ ایس 400′ کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دفاعی تجزیہ نگاروں یوگینی بوڈوفکین، اور اینا سیڈورکووا نے کہا کہ روس کی فیڈرل ملٹری کوآپریشن سروس کے چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ ماسکو کو 10 ممالک کی طرف سے ایس 400دفاعی نظام کی خریداری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے چار ممالک نے ماسکو کے ساتھ اس کے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات بھی شروع کررکھے ہیں، بہت سے ممالک امریکی دباؤ کی وجہ سے روس کے ساتھ ایس 400نظام کی خریداری کے لیے معاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔گذشتہ برس اگست میں روس کے ملٹری کوآپریشن فیڈرل سروس کے چیئرمین دیمتری شوگایوف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ماسکو کو ایس 400 دفاعی نظام کے لیے 10 ممالک کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویت نام، انڈونیشیا، مصر، مراکش، ایران کے علاوہ عراق اور بحرین بھی ایس 400 کی خریداری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جب کہ باوثوق ذرائع سے خبر ملی ہے کہ تین ممالک سنجیدگی کیساتھ ماسکو کے ساتھ اس ڈیل کے لیے مذاکرات بھی کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…