منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

جو کرنا ہے کر لو امریکی تنبیہ نظرانداز، شمالی کوریا نے میزائلوں کا تجربہ کر لیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ(این این آٗی) شمالی کوریا نے اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لیے دو میزائلوں کا جاپان کے سمندر میں تجربہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے جائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہاکہ جن میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے

وہ 267 میل (430 کلومیٹر) تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا کے مقامی وقت کے مطابق میزائلوں کا تجربہ صبح پانچ بجکر 34 منٹ اورپانچ بجکر 57 منٹ پر کیا گیا۔شارٹ رینج میزائلوں کو دفاعی نظام میں شامل کیا جائے گا۔ شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائلوں کے تجربات کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائل مشرقی سمندر میں جا گرے جو جاپان کی حدود میں شمار ہوتا ہے۔ جاپان کی جانب سے اس پر افسوس کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوسری ملاقات کے فوری بعد بھی کوریائی حکومت نے ایک شارٹ رینج میزائل کا تجربہ کیا تھا۔عالمی مبصرین کے مطابق شمالی کوریا دراصل یہ پیغام دینا چاہتا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنا دفاعی نظام کمزور نہیں ہونے دے گا۔امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان سے ہونے والی ملاقاتوں میں واضح کیا تھا کہ وہ اپنے جوہری تجربات مکمل طور پر بند کرے وگرنہ جاری مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…