منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

ملائیشیا کے بادشاہ نے کم عمر بیوی کو طلاق کیوں دی؟ حقائق سامنے آگئے

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کے بادشاہ کی کم عمر بیوی کو طلا ق دینے کی وجہ سامنے آگئی،معلوم ہوا ہے کہ دونوں میں ممکنہ طور پر بچے کی پیدائش کی وجہ سے ہی طلاق ہوئی، کیوں کہ سلطان محمد پنجم سمجھتے ہیں کہ ان کی اہلیہ کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ ان کا نہیں ہے۔

آسٹریلوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ طور پر سلطان محمد پنجم اور روسی دوشیزہ کے درمیان طلاق کی وجہ ان کے ہاں پیدا ہونے والا نوزائدہ بچہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ملائیشین بادشاہ سلطان محمد پنجم نے اپنی اہلیہ کے ہاں بچے کے پہلے ہی ہفتے دعویٰ کیا کہ وہ اس بچے کے اصل والد نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق خود سے کم عمر اہلیہ کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کو اپنا حقیقی بچہ تسلیم نہ کرنے کے باعث ہی دونوں میں اختلافات ہوئے اور نوبت طلاق تک آ پہنچی۔رپورٹ میں سلطان محمد پنجم کے وکیل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انہوں نے ملائیشین میڈیا کو مختصرا بتایا کہ اس بات کے واضح ثبوت نہیں ہیں کہ بادشاہ ہی بچے کے حقیقی والد ہیں۔سلطان محمد پنجم کے وکیل نے مزید گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا اخلاقی فرض ہے کہ ہم بادشاہ کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیوں اور باتوں سے گریز کریں اور ان کے نجی معاملات کا خیال رکھا جائے تاہم دوسری جانب سلطان محمد پنجم کی روسی نڑاد اہلیہ نے کہا کہ انہیں تاحال طلاق نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں طلاق کے دستاویزات ملے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…