منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

حج کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے ایک ہزار خصوصی مہمان کون ہوں گے؟ اہم ہدایات جاری

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ سوڈان کے 1000 شہریوں کیلیے سرکاری طور پرحج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر

جمہوریہ سوڈان کے ایک ہزار شہریوں کے حج کے لیے سرکاری سطح پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ سوڈان کے ان ایک ہزار عازمین حج کے سرکاری حج کیانتظامات کی ذمہ داری وزارت مذہبی امور ودعوت ارشاد اور خادم الحرمین خصوصی حج پروگرام کو سونپی گئی ہے۔خادم الحرمین الشریفین حج پروگرام کے جنرل سپروائزر اور وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ سوڈان کے جن شہریوں کے سرکاری حج کا انتظام کیا گیا ہے ان میں یمن میں شہید ہونے والے فوج کے شہداء کے 500 لواحقین کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ دیگر پانچ سو میں عام سوڈانی شہری ہیں۔ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے سوڈان اور دوسرے ممالک کے مسلمانوں کے لیے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کے احکامات ان کی عالم اسلام کے لیے جذبہ خیر سگالی کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی عرب یمن میں سوڈانی فوج کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے جنہوں نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربانیں۔خیال رہے کہ سعودی فرمانروا کی طرف سے ہرسال فلسطین اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد کو اسلامی اخوت اور جذبہ خیر سگالی کے تحت خصوصی حج کرایا جاتا ہے۔ حج کے تمام اخراجات سعودی عرب کی حکومت ادا کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…