منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

نوجوت سنگھ سدھو کے استعفیٰ پر بھارتی حکومت کا حیرت انگیز فیصلہ

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امرتسر(این این آئی )بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کا استعفیٰ منظور کر کے مزید کارروائی کے لئے گورنر کو بھیج دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کے ترجمان نے کہاکہ نوجوت سنگھ سدھو کا استعفیٰ صرف ایک سطر پر مشتمل ہے،

جس میں کوئی بیان یا وضاحت نہیں ہے۔سدھو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ 10جون کو کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو بھیجا تھااور ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد 14 جولائی کو یہی استعفیٰ ٹوئٹ بھی کیا تھا، جس کے بعد باضابطہ طور پر کاغذات وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ بھیجے جب امریندر سنگھ دہلی میں تھے۔لوک سبھا انتخابات کے بعد وزراء کے قلمدانوں میں ردو بدل کرتے ہوئے سدھو کو بجلی کی وزارت دی گئی تھی تاہم انہوں نے وزارت لینے سے انکار کردیا تھا اور امریندر سنگھ سے کہا تھا کہ دھان کی فصل کے دوران دیکھا گیا ہے کہ بجلی کی طلب غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہے لہٰذا اس وزارت کی نگرانی وہ خود کریں۔سدھو کا استعفیٰ وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے ساتھ بڑھتے اختلافات میں تازہ ترین اضافہ ہے،گذشتہ ماہ سدھو نے کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی اورلوکل باڈیز،ٹورازم اور کلچر کی وزارت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے پنجاب کے شہری علاقوں میں لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی کا الزام سدھو پر عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کا انتظام بہتر طورپر نہیں چلایا تھا۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…