منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

عازمین حج فرضی اور جعلی حج کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں،سعودی عرب

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے اندرون ملک مقیم غیرملکی مسلمان شہریوں اور مقامی عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ حج کی رجسٹریشن کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں، جعلی حج کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں بلکہ حج کی رجسٹریشن کے لیے فراہم کردہ سرکارہ آن لائن سروس استعمال کریں اور مجاز حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت حج کی طرف سے مقامی عازمین حج کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن سروس فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہری قابل بھروسہ اور مجاز حج فرموں کے ذریعے بھی اپنی رجسٹریشن کراس کر اسکتے ہیں۔وزارتِ حج نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے دھوکہ باز عناصر جعلی حج کمپنیوں کے ذریعے شہریوں سے حج کی آڑ میں رقوم اینٹھ کر انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایسے افراد جو جنہوں نے فرضی اور جعلی حج کمپنیوں کے ذریعے رجسٹریشن کرائی ہو وہ سرکاری سطح پر حج کے لیے اہل انہیں ہوں گے۔سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے کہا کہ عازمین حج کی رجسٹریشن کی نگرانی کمیٹیاں غیرمجاز حج کی مہمات، سوشل میڈیا پران کی سرگرمیوں اور جعلی حج ٹور آپریٹرکے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی شہریوں اور غیرملکی باشندوں کو کسی فرضی اور جعلی نیٹ ورک کی فوری متعلقہ حکام کو اطلاع دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حج درخواستوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے صرف ایک رابط لنک بنایا گیا ہے۔ تمام مجاز کمپنیاں اپنے ہاں آنے والے عازمین ححج کی اسی لنک پر رجسٹریشن کرا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطحپر عازمین حج کی رجسٹریشن حج کے عمل کو شفاف بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ حج کے موقع پر غیرمتعلقہ لوگوں کو حجاج میں شامل ہونے سے روکا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…