جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چوروں کومور کیسے پڑے پڑھنے کے لیے کلک کریں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

گھوٹکی۔۔۔۔۔بھاری اسلحہ اٹھائے ہوئے یہ ڈاکو کسی واردات کی تیاری نہیں کر رہے۔ گھوٹکی کے علاقے رانوتی میں وارداتیں کرنے والے یہ ڈاکو پولیس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔لوگوں کو لوٹنے والے ان افراد نے پولیس پر انہیں لوٹنے کا الزام لگا دیا۔ سلطو گینگ کے ڈاکوؤں کا کہنا ہے کہ پولیس ان سے بھتہ لیتی ہے اور بھتہ نہ دینے پر جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا جاتا ہے۔ ڈاکوؤں نے یہ الزام بھی لگایا کہ انہیں اسلحہ بھی پولیس فراہم کرتی ہے۔ ڈاکوؤں کا موقف ہے کہ پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے ان کے خلاف اپریشن صرف دکھاوا ہوتے ہیں۔ اس معاملے پر تھانہ راؤنتی کے پولیس اہلکار عبدالشکور کا کہنا ہے کہ سب ڈاکو درجنوں مقدمات میں ملوث ہیں اور پولیس کو بدنام کر رہے ہیں۔ گھوٹکی کے ایس پی ابرار حسین نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا علاقہ ہے جہاں کوئی پولیس اہلکار ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں۔ ان کے خلاف آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں اور ڈاکوؤں کی ا مدورفت کے تمام راستے بند کیے ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کا موقف اپنی جگہ لیکن ڈاکوؤں کے ان الزمات کی اعلیٰ سطح پر انکوائری ہونی چاہیے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…