اسلام آباد۔۔۔۔ افغان صدر اشرف غنی کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات جاری ہے جس میں دہشتگردی سمیت خطے کو درپیش مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔افغان صدر اشرف غنی وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے خود ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں سلامی اور گارڈ آف آنر پیش بھی کیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف نے اشرف غنی کا تعارف کابینہ میں شریک وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام سے تعارف کرایا۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کی ون آن ون ملاقات جاری ہے جس میں دہشتگردی کے خاتمے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے اموراور دوطرفہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔افغان صدر گزشتہ روز پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے اس دوران انہوں نے صدرمملکت ممنون حسین اورا رمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کیں جبکہ آج افغان صدر اشرف غنی نے افراسیاب خٹک، سردارکمال خان بنگلزئی ، ا فتاب شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی، شیری رحمان، اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر اور فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
افغان صدر اشرف غنی کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































