گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے تھیٹر ہالوں میں نہ صرف شائقین بلکہ فنکاروں کیلئے کوئی سہولیات نہیں ، حکومت شائقین اور فنکاروں کیلئے عملی سہولیات کا اعلان کرے تو خالی ہالز دنوں میں ہاو¿س فل ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سٹیج اور فلم کے اداکار ظفری خان نے مقامی تھیٹر ہال میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظفری خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم حکومتی سرپرستی اور ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے فنکاروں کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ،سینما ہالز پہلے ہی ویران ہو چکے جبکہ تھیٹر ہالز بھی اسی راستے کی جانب گامزن ہیں۔ انکا یو ا ین پی سے کہنا تھا کہ پوری دنیا میں گوجرانوالہ کے شائقین لا جواب ہیں جنہیں فن اور فنکار کی مکمل پہچان ہے۔ظفری خان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کے لئے بنائے گئے ونگز میں بھی کوئی سہولت حاصل نہیں ہوتی جس کی وجہ سے فنکاروں کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔