جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ ای میل لیک اسکینڈل : ایوانکا ٹرمپ سے برطانوی سفیر نے معذرت کرنے کا فیصلہ کر لیا ، تفصیلات منظر عام پر

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این ین آئی)امریکا میں تعینات برطانوی سفیر کی جانب سے لیک ہونے والی سرکاری ٹیلی گرامز، جن میں امریکی انتظامیہ کی خامیوں کی نشاندہی کی گئی، کے بعد واشنگٹن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے معذرت کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی وزیر تجارت لیام فوکس نے کہا ہے کہ ان مراسلوں کا افشا ہونابہت ہی سنگین خلاف ورزی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

برطانوی وزارت خارجہ کے ایک عہدہ دار ٹارم ٹوگن نے بھی تقریبا ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ سے معذرت پر زور دیا ہے۔خیال رہے کہ واشنگٹن میں برطانوی سفیر سر کِم ڈارک کی لیک ہونے والی سفارتی ٹیلی گرامز میں ٹرمپ انتظامیہ کو ناکارہ، ’غیر محفوظ‘ اور ’نااہل‘ کہا گیا ہے۔وزیر تجارت نے کہا کہ یہ ایک سنگین غلطی ہے، میں نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن سر کِم کا دفاع بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی سفیر کا کام ’امریکا کے احساسات کی نہیں بلکہ برطانوی شہریوں کے مفادات اور خواہشات کی ترجمانی کرنا ہے۔ ٹیلی گرامز لیک کے ذریعے جو کچھ ہوا وہ غلطی تھی اور ہمیں اس پرمعافی معانگنے میں کوئی عار نہیں ہونا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دنوں امریکی دورے کے دوران واشنگٹن میں ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کریں۔ اس ملاقات میں بھی وہ ایوانکا سے معذرت کریں گے۔وائٹ ہاؤس نے ابھی تک ان ٹیلی گرامز یا سفارتی مراسلوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن یہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان ’خصوصی تعلقات‘ کو آزمائش میں ڈال سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…