منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دوسروں کی رائے سے فرق نہیں پڑتا،اپنی صلاحیتوں سے پہلے ہی واقف تھی،کنگنا

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) کنگنا رناوات فلم تنوویڈز منوکی کامیابی کے بعد سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی ہیں نے کہا ہے کہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو پہلے سے جانتی تھی اس لیے مجھے لوگوں کی رائے سے کوئی فرق نہیں پڑتایہ بات اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم کوئین بھی باکس آفس پر خاصی کامیاب رہی اوررواں برس تنوویڈزمنو نے مجھے کامیابی کی نئی منزل پر پہنچادیا اور یہ صرف میری اداکاری کی صلاحیتوں کے باعث ہی ہوا ہے اگر میں لوگوں کی تنقید کی پروا یا اس پر سوچ بچار کرتی تو آج اس مقام پر نہیں ہوتی جس پر ہوں ایک سوال کے جواب میں کنگنا نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے متعلق کسی شک وشبے میں نہیں ہوں مجھے اس بات پر پورا اعتماد ہے کہ انسان جس چیز کی کوشش کرے وہ حاصل کرلیتا ہے۔فلم بین ، بالی ووڈمیں ہدایتکار،فلمسازاور نقاد”ونس آپان اے ٹائم ان ممبئی“،”وہ لمحے“ ، ”لائف ان اے میٹرو“فلموں سے ہی میری اداکاری سے واقف ہوگئے تھے اور اپنی اس صلاحیت کو وقت کے ساتھ ساتھ میں بہت زیادہ بہتر بنایا ہے جو کوئین اور تنو ویڈز منو کی کامیابی کا ثبوت ہے کنگنا جنھیں کوئین کی کامیابی کے بعد کئی فلموں میں کاسٹ کرلیا گیا ہے کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کوئین سے مجھے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملے گا یہ فلم میرے کیرئیر میں انقلاب لائی اور بالی ووڈ میں نئی راہیں کھل گئی ہیں اس وقت کئی فلموں میں کام کررہی ہوں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…