جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اگر اپکو لگتا ہے کہ چاکلیٹ صرف بچوں کی چیز ہے اور اس سے دانت خراب ہوتے ہیں تو یہ ضرور پڑھیں

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

لندن: چاکلیٹ کا کھانے کا شوق بچوں کو ہی نہیں بڑوں کو بھی ہوتا ہے اگر نہیں بھی ہے تو اب فوری چاکلیٹ کھانا شروع کردیں کیونکہ برطانیہ میں اس پر کی گئی نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ چاکلیٹ مزے دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی ہوتی ہے۔

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ سفید چاکلیٹ اکثر چینی سے بنی  ہوتی ہے اور صحت کے لیے نقصان دہ ہے تاہم واضح رہے کہ براؤن چاکلیٹ ایسا کچھ نہیں  بلکہ اس کے اندر بھرپور توانئی چھپی ہوتی ہے جو زبان کو ذائقہ دینے کے ساتھ  جسم کو کئی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے، یہ انسانی جسم کی قوت مدافعت پیدا کرنے والے عناصر کو مضبوط کرتی ہے، چاکلیٹ میں موجود کوکا، پوٹاشیم، آئرن، زنک اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو دماغی صحت کو بہتر کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔

براؤن چاکلیٹ کی سب سے اہم اور صحت کے لیے مفید خوبی یہ ہے یہ نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ مفید کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق تھوڑی سے ورزش اور اچھی غذا کے ساتھ براؤن چاکلیٹ کھانے سے بیڈ کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کم ہوتا ہے اور صحت مند کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) بڑھتا ہے۔

براؤن چاکلٹ کی دوسری اہم خوبی یہ ہے کہ اس سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ جسم میں موجود ’ پولی فینول ‘ کو بڑھاتا ہے جو خون میں موجود آکسیجن کی روانی کوبڑھا دیتا ہے،  چاکلیٹ کھانے سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے کیونکہ براون چاکلیٹ  دماغ میں  ’ سیروٹونین ‘ پیدا کرتا ہے جس سے انسان کے اندر تازگی کا احساس  تازگی پیدا ہوتا ہے اور انسان ک کا ذہن ذہنی دباؤ سے آزاد ہوجاتا ہے۔ براؤن چاکلیٹ دل کی بیماریوں سے بچنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، اسے کھانے سے دل میں دوران خون بڑھ جاتا ہے اورشریانوں کو سخت ہونے نہیں دیتا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…