منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کنگنا کی بہن نے ورون اورتاپسی کے بعد دپیکا کو بھی نہ بخشا

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چاندیل نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ڈپریشن سے متعلق بنائی گئی ویڈیو کو باراتیوں کا ناچ قرار دے دیا۔بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ’The live love laugh foundation کے نام نام سے تنظیم ہے جوکہ ذہنی امراض پر کام کرتی ہے اور ان بیماری کا شکار ہونیوالے مریضوں کی رہنمائی کرتی ہے تاہم اس تنظیم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دپیکا پڈوکون ایک خاتون کا ہاتھ تھامے خوشی کا

اظہار کر رہی ہیں۔ویڈیو کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ دپیکا پڈوکون نے قومی چینل پرعوام کے سامنے ڈپریشن سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کیا تھا اور اداکارہ کی اس ویڈیو کو یو ٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے تاہم تنظیم کی جانب سے جاری یہ ویڈیو کنگنا کی بہن کو پسند نہ آئی اور انہوں نے تلخ لہجے میں برہمی کا اظہار کر ڈالا۔رنگولی چاندیل نے تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے یہ ڈپریشن ہوتا ہے ؟ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں لفظ ’مینٹل‘ سے مسئلہ تھا مگر یہی لوگ ڈپریشن کی ویڈیو میں باراتیوں کی طرح ناچ رہے ہیں، ڈپریشن کے نام پر شہرت حاصل کرنے کا یہ کیا گھٹیا اور واہیات طریقہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…