جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

 امریکی ڈالر اوردیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری  جاری، ڈالر 2.75روپے،یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں ایک روپے کی مزید کمی

datetime 2  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 2.75روپے کی کمی سے158.25روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.50روپے کی کمی سے157.50روپے کی سطح پر آگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 2.50روپے  کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.00روپے سے گھٹ کر156.50روپے اورقیمت فروخت160.00روپے سے گھٹ کر157.50روپے ہوگئی جب کہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 1.75روپے کی کمی سے159.50روپے سے گھٹ کر157.75روپے اور قیمت فروخت2.75روپے کی کمی سے161روپے سے گھٹ کر158.25روپے کی سطح پر آگئی۔یوروکی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے178روپے سے گھٹ کر177روپے اورقیمت فروخت2.50روپے کی کمی سے182روپے سے گھٹ کر179.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدایک روپے کی کمی سے199روپے سے گھٹ کر198روپے اورقیمت فروخت دو روپے کی کمی سے203روپے سے گھٹ کر201روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 42روپے سے گھٹ کر41.70روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے گھٹ کر42.40روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43روپے سے گھٹ کر42.60روپے اورقیمت فروخت43.50روپے سے گھٹ کر43.30روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…