ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے تارکین وطن کے لئے رہائشی اسکیم کا اعلان کردیا،مستقل طورپر سعودی عرب میں رہ سکیں گے

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) سعودی عرب نے امیر اور ہنر مند تارکین وطن کے لئے گرین کارڈ کے طرز کی خصوصی رہائشی اسکیم کا اعلان کر دیا ہے۔  آٹھ لاکھ سعودی درہم ادا کرنے والے افراد مستقل طور پر سعودی عرب میں رہ سکیں گے جبکہ ایک سال بعد قابل تجدید رہائش کی سہولت ایک لاکھ سعودی درہم میں مل سکے گی۔  سعودی کابینہ نے گزشتہ ماہ اس اسکیم کی منظوری دی تھی، تاہم اتوار کے روز عوام کے لئے اس کا  آن لائن پورٹل کھول دیا گیا تاکہ لوگ اپلائی کر سکیں۔ اس اسکیم کے تحت غیرملکیوں کو سعودی عرب میں زمین خریدنے،

آزادانہ نقل و حرکت کرنے اور کاروبار کرنے کی مکمل  آزادی ہو گی۔ سعودی عرب میں ایک کروڑ سے زائد غیر ملکی کام کر رہے ہیں اور موجود نظام کے تحت انہیں کام کرنے کے لئے اقامہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے قبل مئی میں متحدہ عرب امارات نے بھی غیرملکیوں کے لیے گولڈن کارڈ اسکیم شروع کی تھی جس کے تحت غیرملکی افراد مستقل رہائش حاصل کر سکیں گے۔ اس اسکیم سے سرمایہ کار، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے علاوہ غیرمعمولی طور پر ذہین طلبہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…