پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی فضائی کمپنی نے آبنائے ہرمزاور خلیج عمان کے فضائی روٹ تبدیل کردئیے

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی نے اپنی پروازوں کو خلیج عْمان اور آبنائے ہرمز کے فضائی راستے استعمال کرنے سے روکتے ہوئے متبادل روٹس کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فضائی کمپنی کی طرف سے یہ اقدام مسافروں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اٹھایاگیا ۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ایشیائی ملکوں کے لیے چلائی جانے وال پروازوں کو خلیج عرب کی فضاء میں متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔ مسافروں کے تحفظ کے لیے سعودی ایئرلائن کی کوئی پرواز آبنائے ہرمز اور بحر عْمان کی

فضائی حدود کو استعمال نہیں کریگی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ روٹ تبدیل ہونے سے پروازوں کی آمد ورفت کے اوقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز متعدد عالمی فضائی کمپنیوں نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت آبنائے ہرمز کی فضائی حدود کو استعمال نہ کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ یہ پیش رفت بین الاقوامی فضائی حدود میں امریکی فوجی ڈرون مار گرائے جانے کے ایرانی اقدام کے بعد سامنے آئی ۔امریکی ڈرون طیارے کو ایران کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کے بعد متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اپنے جہازوں کو ایران کی فضائی حدود سے گزرنے سے منع کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…