جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پروفیسر بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہری نوشیر خان سعودی عرب کی سرکاری یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
چند روز قبل مصری عدالت میں سابق مصری صدر محمد مرسی دوران سماعت دل کا دوہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ، جس پر شاہ خالد یونیورسٹی میں پڑھانے والے پروفیسر نے ایک ٹویٹ کیا جس میں موجودہ مصری صدر جنرل عبدالفتاح السیسی کو قاتل قرار دیا ہے ۔ ٹویٹ کیساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں مصری صدر السیسی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کسی بات پر قہقہہ لگاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر کی کیپشن میں پروفیسر نوشیر خان نے لکھا کہ ’’ قاتل السیسی اپنے دوستوں کےساتھ خوشگوار موڈ میں ہے‘‘۔ اس ٹویٹ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سعودی عرب میں صارفین نے رپورٹ کر دی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے سعودی حکومت نے پروفیسر کو نوکری سے نکال دیا اور سعودی سلامتی کیخلاف بیان دینے پر تحقیقات کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔