اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے بھارتی حکومت کومنہ توڑ جواب دیا۔ان کاکہناتھاکہ بھارت پاکستان کی ترقی کوہضم نہیں کرپارہا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کاہاضمہ قیام پاکستان سے ہی خراب ہے ۔وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا عمل بھارت کو راس نہیں آ رہا۔ اس کی بدنیتی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ چین سے اقتصادی راہداری کا تعلق شاہراہ قراقرم سے ہے۔ بھارت کا اس پر اعتراض ہی نہیں بنتا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت علاقائی استحکام اور خوشحالی کے عمل پر اثر انداز ہو نا چاہتا ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان فوبیا سے نکلے اور اپنے ملک کے حالات پر توجہ دے۔ دوسری جانب دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان سمیت پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف



















































