پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

جنوبی امریکا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن : نظام زندگی مفلوج ہو گیا

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس (این این آئی)جنوبی امریکا میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں ارجنٹائن اور یوروگوئے سمیت کئی ممالک تاریکی میں ڈوب گئے۔امریکی خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر بجلی کی سپلائی منقطع ہونے سے ارجنٹائن اور یوروگوئے مکمل طور پر تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ چلی اور برازیل کے کچھ علاقے متاثر ہیں۔ارجنٹائن کے سیکریٹری برائے توانائی نے کہا کہ بجلی کا بریک ڈاؤن

مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے اہم نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک شہری نے کہا کہ ’ اگر آج چھٹی کا دن نہیں ہوتا تو افراتفری کی صورت حال پیدا ہوجاتی۔ایک اور شہری نے کہا کہ بعض اوقات گرمیوں میں بجلی کی طلب میں اضافے کی وجہ سے کبھی کبھار بجلی نہیں ہوتی لیکن ملک گیر سطح پر اتنا بڑا بریک ڈاؤن کبھی نہیں ہوا تھا اور میں نے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ارجنٹائن کی توانائی کمپنی ایڈسیور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’بجلی کی بحالی کا کام شروع ہوچکا ہے اور تقریبا 2 لاکھ 90 ہزار صارفین تک بجلی فراہم کردی گئی ہے جن میں سے کئی دارالحکومت میں موجود ہیں۔ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک گیر سطح پر مکمل طور پر بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔دوسری جانب یوروگوئے کی توانائی کمپنی یو ٹی ای نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بجلی کے نظام کی بحالی کا کام جاری ہے۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ساحلی علاقوں میں بجلی موجود ہے اور ملک گیر سطح پر بحالی کا کام جاری ہے۔یوروگوئے کی کمپنی نے کہا کہ ارجنٹائن کے نیٹ ورک میں گڑبڑ کی وجہ سے بلیک آؤٹ ہو ا جس کی وجہ سیارجنٹائن میں مکمل طور پر اور یوروگوئے کے اکثر علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے بڑے شہروں میں دکانیں بند ہونے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی روانی متاثر ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…