جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

آئل ٹینکرز دھماکے، دنیا خلیج میں بڑے تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی

datetime 14  جون‬‮  2019 |

اومان (این این آئی)امریکی بحریہ کے مطابق عمان کی سمندری حدود میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکے ہوئے ہیں تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ دھماکے کس نوعیت کے تھے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت اس حوالے سے تحقیقات میں معاونت کر رہی ہے اور صورتحال کا جائزہ لینے کا عمل جاری رکھے گی۔پینٹاگون کے ایک عہدیدار کا کہناہے کہ ایران ہی خلیج عمان میں تیل بردار

جہازوں پر حملے کا ذمہ دار ہے۔ ایران کا یہ دعویٰ کہ اس نے تیل بردار جہازوں کے عملے کو بحفاظت نکال لیا ہے گمراہ کن ہے۔ پینٹاگون کے عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کے ایک جنگی جہاز نے ایک تیل بردار جہاز کے عملے کے 21افراد کو مدد فراہم کی۔ انہوں نے سی بی ایس سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ دونوں تیل بردار جہازوں پر حملے کی حقیقت کا پتہ لگانے کیلئے متاثرہ جہازو ںکے ملبے کا کچھ حصہ حاصل کرلے گا۔کوکوکا کریجیئس ٹینکر اور فرنٹ الٹیئر ٹینکر کو جس مقام پر نشانہ بنایا گیا وہ خلیج عمان میں آبنائے ہرمز کے قریب ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جہازوں میں موجود عملے میں سے کوئی بھی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق آئل ٹینکروں کی ہائی کمان کی جانب سے امریکی بحریہ سے مدد طلب کی گئی، جس پر خلیج میں موجود پانچویں امریکی بحری بیڑے نے دو ہنگامی جہاز مدد کے لیے روانہ کردیے گئے۔روئٹرز کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی تفصیلات واضح نہیں ہوسکیں تاہم بحری جہاز کے ایک آپریٹر کا کہنا ہے کہ اس کا جہاززیرآب تا رپیڈو کے گولے سے ٹکرایا جس سے دھماکہ ہوا۔ تاہم اس دعوے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔برطانوی رائل نیوی سے منسلک میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکر کے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ متاثرہ بحری جہازوں کے عملے کو ایرانی ساحل پر بحفاظت منتقل کر دیا گیا ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کوکوکا کریجیئس ٹینکر کے 21 ارکان اور فرنٹ الٹیئر ٹینکر کے 23 کے ارکان کو ریسکیو کیا جبکہ امریکی بحریہ کے مطابق اس نے بھی متاثرہ ٹینکرز کے عملے کے کچھ ارکان کو ریسکیو کیا ہے۔ تاحال جہازوں

میں ہونے والے دھماکے ایک معمہ بنے ہوئے ہیں تاہم خطے میں تعینات امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے مطابق دونوں جہازوں سے ہنگامی صورتحال کی کالز موصول ہوئی ہیں۔عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ برطانوی ٹریڈ گروپ کے مطابق تیل بردار جہازوں کو ایرانی ساحل سے 45 کلومیٹر دور نشانہ بنایا

گیا ہے تاہم حملے کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں۔دوسری جانب اس واقعے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ مغربی خبر رساں اداروں کے مطابق آئل ٹینکرز کو پیش آنے والے واقعے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد تک اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…