پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

پابندیوں میں مزید سختی ہوئی تو یورپ کو منشیات کے سمندر میں ڈبو دیں گے ، ایران

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کی انسداد منشیات پولیس کے ڈائریکٹر محمد مسعود زاھدیان نے دھمکی دی ہے کہ اگر تہران پراقتصادی پابندیوں میں مزید سختی کی گئی اور ایران کی انسداد منشیات کے لیے امداد پر پابندی برقرار رہی تو یورپ کو منشیات کے سمندر میںڈبو دیں گے۔ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یورپ کو ایران کے ساتھ منشیات کے انسداد کے میدان میں تعاون جاری رکھنا چاہیے ورنہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں اور ایران یورپ کو منشیات کے سمندر میں غرق کر دے گا۔انہوں نے

الزام عاید کیا کہ بعض مغربی مْمالک افغانستان میں مصنوعی طور پر منشیات تیار کر رہے ہیں۔ رواں سال مارچ سے اب تک ایرانی پولیس نے ایران اور افغانستان کی سرحد پر 3 ٹن منصوعی منشیات قبضے میں لی۔ایک سوال کے جواب میں ایرانی عہدیدار نے کہا کہ افغانستان میں مصنوعی منشیات کی تیاری کے لیے خام مال مغربی ملکوں اور جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں سے کابل لایا جاتا ہے۔ یہ امرباعث تشویش ہے کہ بعض ممالک کے انٹیلی جنس ادارے افغانستان میں مصنوعی طریقے سے منشیات کی تیاری کے جرم میں معاونت کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…