تہران(این این آئی )ایران کی سینئر عسکری اور سیاستی قیادت کی بدعنوانیوں کی کہانیوں کے جلو میں ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی سمندر پار عسکری کارروائیوں میں سرگرم القدس ملیشا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور پاسدران انقلاب کے سابق سربراہ محمد جعفری کی بیگمات بھی کرپشن میں ملوث ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق تہران بلدیہ کے رکن مرتضیٰ الویری نے یہ دھماکہ خیز انکشاف
کیا کہ انہوںنے جنرل قاسم سلیمانی اور محمد علی جعفری کی بیگمات کی کرپشن سے متعلق فائلیں جوڈیشل اتھارٹی کو بھیج دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بلدیہ کی طرف سے سلیمانی اور جعفری کی بیگمات کی کرپشن سے متعلق 12 دستاویزات اور فائلیں عدلیہ کو بھیجی گئی ہیں مگر ان میں سے کوئی فائل اعتراض لگنے کے بعد واپس نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ نے سلیمانی اور جعفری کی بیگمات کی کرپشن کیسز کی فائلوں ابھی تک سنجیدگی سے نہیں لیا بلکہ انہیں نظرانداز کیا ہے۔