بیجنگ (این این آئی)چینی بینک نے امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے بینک نے کہا کہ رواں برس کے آخر تک ایران میں مالیاتی لین دین کی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کرے گا۔ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے نائب صدر پدرام سلطانی
نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ چینی بینک رواں سال کے آخر تک چینی کرنسی کی بنیاد پر ایران کے ساتھ بینکاری تعاون کا آغاز کرے گا۔چینی بینک کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین میں مصنوعات، مخصوص افراد، ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں اور بینکوں سے متعلق امور میں ایران کے ساتھ کام کرے گا۔