جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

کینگروز کو کلین سویپ کرنے والے سکواڈ کے لئے خزانے کے منہ کھل گئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ پی سی بی نے فاتح قومی کرکٹرز کیلیے خزانے کا منہ کھول دیا،کینگروز کو کلین سویپ کرنے والے16رکنی سکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی کیلیے 5،5لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، ٹاپ پرفارمرز کپتان مصباح الحق اور یونس خان10,10 جبکہ احمد شہزاد اور ذوالفقار بابر5،5 لاکھ اضافی وصول کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کیویز کیخلاف فتح پر ٹیم کا ہر کھلاڑی مبارکباد کا مستحق ہے، مصباح الحق کی کپتانی کے حوالے سے صورتحال واضح کرنے کا مثبت نتیجہ سامنے ا?یا، ٹیم کی کارکردگی میں استحکام اور اعتماد نظر آنے لگا جو ورلڈ کپ سمیت ا?ئندہ اہم ایونٹس میں کام ا?ئے گا۔ انھوں نے ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے پر 16رکنی سکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی کو 5،5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔بہترین پرفارمنس پر کپتان مصباح الحق اور یونس خان کو10،10 جبکہ ذوالفقار بابر اور اظہر علی کو5،5 لاکھ روپے اضافی ملیں گے، احمد شہزاد اور سرفراز احمد کو مجموعی طور پر ساڑھے7لاکھ روپے فی کس جبکہ یاسر شاہ کو عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر ایک لاکھ روپے اضافی بھی ہاتھ لگیں گے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس، منیجر معین خان، دیگر کوچز اور دورے پر موجود تمام معاون اسٹاف کو بھی ساڑھے 3،3 لاکھ روپے بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 1کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…