جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں غیر ملکی ماؤں کو رہنے کا حق مل گیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب میں بچوں کی غیر ملکی ماؤں کے اس حق کو تسلیم کر لیا گیا ہے کہ وہ کسی سعودی کفیل کے بغیر سعودی عرب میں مقیم رہ سکیں گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ حق انہیں اس سے قطع نظر دے دیا گیا ہے کہ وہ ان دنوں کسی سعودی شہری کے نکاح میں ہیں یا بیوہ اور مطلقہ کے طور پر زندگی گزار رہی ہیں۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اس سلسلے میں درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ سعودی بچوں کی مائیں اس اعلان کی گئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے رجوع کر سکیں اور سعودیہ میں رہائش کے حق سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس حوالے سے محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان نے بتایا سعودی عرب میں رہائش اختیار کرنے کے لئے ان خواتین کے لئے یہ شرط بھی عائد نہیں ہوگی کہ وہ کسی سعودی شہری کے ہاں یا کسی سعودی ادارے میں کام کرتی ہوں اور کوئی ان کا کفیل ہو۔ ترجمان کے مطابق ایسی درخواستوں پر پانچ سال کے لئے اقامہ جاری کیا جائے گا اور اس کی کوئی فیس نہیں ہو گی تاہم ان غیر ملکی ماؤں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کی سعودی شہریوں سے شادی قانوی طور پر ہوئی تھی اور ان کے سعودی بچوں کا ریکارڈ سعودی ریکارڈ میں مکمل حالت میں موجود ہے۔ واضح رہے سعودی کابینہ نے ایسی خواتین کے لئے مستقل اقامے کی منظوری دے رکھی ہے۔ کابینہ کے اس فیصلے کے مطابق سعودی بچوں کی ان ماؤں کو سعودی نجی و سرکاری اداروں میں ملازمت کا حق حاصل ہوگا اور سعودی تعلیمی اداروں میں تعلیم بھی حاصل کر سکیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…