اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، سونا بھی مزید سستا ہوگیا

datetime 24  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید500روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1275ڈالرسے بڑھ کر1280ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 428روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70900روپے سے گھٹ کر70400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60785روپے سے گھٹ کر60357روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 70پیسے  اورقیمت فروخت میں 1.05روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 80 اور قیمت فروخت میں 1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 70پیسے اورقیمت فروخت میں 1.05روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید151.45روپے سے گھٹ کر150.75روپے اور قیمت فروخت 151.95روپے سے گھٹ کر150.90روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 80پیسے اور قیمت فروخت میں 1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید151.80روپے سے گھٹ کر151.00روپے اورقیمت فروخت152.50روپے سے گھٹ کر151.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں 30پیسے اور قیمت فروخت میں 50پیسے کا اضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید165.00روپے سے بڑھ کر166.30روپے اورقیمت فروخت169.00روپے سے بڑھ کر169.50روپے

جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید188.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت191.50روپے سے بڑھ کر192.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید39.80روپے سے گھٹ کر39.70روپے اورقیمت فروخت40.40روپے سے گھٹ کر40.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.80روپے سے گھٹ کر40.60روپے اورقیمت فروخت41.40روپے سے گھٹ کر41.20روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…