ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعدیورو،برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی ریکارڈ اضافہ،فاریکس مارکیٹ میں بھونچال 

datetime 19  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 6روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے جس کی وجہ سے فاریکس مارکیٹ میں بھونچال رہا جبکہ روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 6.75روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 141.40روپے

سے بڑھ کر147.75روپے اور قیمت فروخت 141.51 روپے سے بڑھ کر148.25روپے پر جا پہنچی اسی طرح اسی مدت کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 6.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 143روپے سے بڑھ کر 149روپے اور قیمت فروخت 143.50روپے سے بڑھ کر150روپے پر جا پہنچی۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی بالترتیب 6.40روپے اور10.70روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…