جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

خلائی دوربین کے بارے میں فواد چوہدری کا بیان، چرچے عالمی میڈیا تک جا پہنچے، صارفین نے لطیفے بناناشروع کر دیے

datetime 9  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فود چوہدری کے ہیبل خلائی دوربین کے بارے میں دیے گئے بیان کے چرچے بین الاقوامی میڈیا میں بھی ہونے لگے۔ فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہبل خلائی دوربین کو دنیا کی سب سے بڑی دور بین قرار دے کر دعویٰی کیا تھا کہ یہ سپارکو (پاکستانی خلائی ادارے) نے خلا میں بھیجی۔وفاقی وزیر کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے

ان پر کئی لطیفے بنانے شروع کردیے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ معاملہ اتنا مشہور ہوا کہ عالمی میڈیا تک بھی جا پہنچا۔اس حوالے سے ایک صارف نے کہا کہ ’(محظوظ ہونے کے لیے) کارٹون نیٹ ورک دیکھنے کی ضرورت نہیں، صرف حکومتی وزرا کے جلسے اور ٹاک شو دیکھیں‘۔ایک اور صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’فواد چوہدری نے کہا کہ ہبل ٹیلی اسکوپ سپارکو نے مدار میں بھیجی اور چاند دیکھنے کے لیے بھی اسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، ناسا ختم ہوگیا، پی ٹی ایئی زندہ باد‘۔یہاں ہم ایپ کو واضح کردیں کہ ہبل خلائی دور بین کو اپریل 1990 میں زمین کے مدار میں امریکی خلائی ادار ناسا اور یورپی خلائی ادارے نے مشرکہ کوششوں سے خلا میں بھیجا تھا۔اس کا نام امریکی خلائی سائنس دان ایڈون ہبل کے نام پر رکھا گی جو اگرچہ خلا میں بھیجی گئی پہلی اور سب سے بڑی دوربین نہیں تھی البتہ یہ انتہائی مشہور، اہم اور بڑی دوربینوں میں سے ایک ہے۔ایک اور صارف نے وفاقی وزیر کے اس دعوے کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کا شکر ہے کہ انہوں نے یہ نہیں کہہ دیا کہ ناسا بھی سپارکو کا ایک منصوبہ ہے‘۔تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ فواد چوہدری نے اپنے اس بیان کی نہ کوئی وضاحت دی نہ ان کی طرف سے کوئی تبصرہ سامنے آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…