جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے باقاعدہ معاہدہ سے قبل ورلڈ بینک نے پاکستان کا خزانہ ڈالرز سے بھر دیا

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ ملک میں اس وقت بحران کی کیفیت ہے، وزیر اعظم ایوان بالا میں اپنے آپ کو جواب دہ نہیں سمجھتے،آئی ایم ایف کے افسران کے ساتھ تبدیلی سرکار اب بھی بات چیت کر رہی ہے،ورلڈ بینک نے 400 ملین ڈالر ایف بی آر میں اصلاحات کے لئے فنڈ دئیے،کراچی سے خیبر تک چولہا نہیں جل رہا،روحانیت کو سائنس میں بدلنا ہمارا مسئلہ نہیں، غریب کا مسئلہ مہنگائی ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ لاہور واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت بحران کی کیفیت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ایوان بالا میں وزیراعظم اپنے آپ کو جواب دہ نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہاکہ ایوان بالا کے اجلاس میں صرف ایک بار آئے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف اب ملک کو چلائیگا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے افسران کے ساتھ تبدیلی سرکار اب بھی بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات بڑھائی گیی مہنگائی کا طوفان برپا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک نے 400 ملین ڈالر ایف بی آر میں اصلاحات کے لئے فنڈ دئیے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کراچی سے خیبر تک چولہا نہیں جل رہا۔انہوں نے کہاکہ پرانا پاکستان آپ کو بتا دیگا کہ مہنگائی کیسے کم کی جاتی ہے؟۔انہوں نے کہاکہ آپ این ایف سی میں کٹوتی کرینگے اور 18 ویں ترمیم تبدیل کریں گے آپ سے تو ملک نہیں چلایا جا رہا۔مولانا بخش چانڈیو نے کہاکہ دنیا میں قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں لیکن قومیں مل کر بحرانوں سے ختم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ سے آپ بھاگتے پھیرتے ہیں،سینیٹ تمام صوبوں کی نمائندہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ روحانیت کو سائنس میں بدلنا ہمارا مسئلہ نہیں بلکہ غریب کا مسئلہ مہنگائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کو سنجیدگی سے نہیں چلا رہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو اپنے مسائل دیر سے سمجھ آتے ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ تحریک انصاف کہتی رہی ہے ملک میں باہر سے لوگ آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دیکھ لیں آئی ایم ایف کے لوگ باہر سے لائے جا رہے ہیں عمران خان کا ایک اور وعدہ پورا ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…