بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا نو ماہ میں مقبول ترین فیصلہ، کرپٹ بیورو کریسی دیوار بن کر کھڑی ہو گئی

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان اور ایف بی آر بیوروکریسی شبر زیدی کی تقرری کی مخالفت میں آمنے سامنے آگئی وفاقی کابینہ سے شبرزیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تقرری کی منظوری کے بعد بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا بلکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کو مفادات کا ٹکراؤ قرار دیتے ہوئے معاملہ وزارت قانون اور وزارت خزانہ کو رائے دینے کیلئے بھجوادیا تفصیلات کے مطابق نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تقرری پر

وزیر اعظم عمران خان اور ایف بی آر بیوروکریسی آمنے سامنے آگئی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے بھی اٹل فیصلہ کرلیا ہے کہ شبر زیدی بطور چیئرمین ایف بی آر ہونگے اگر کسی کو ہڑتال کر نی ہے یا کام نہیں کرنا تو اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا حالانکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تقرری کی منظوری کے بعد بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کو مفادات کا ٹکراؤ قرار دیتے ہوئے معاملہ وزارت قانون اور وزارت خزانہ کو رائے دینے کیلئے بھجوادیا اور ساتھ میں سمری میں اعتراض بھی لگایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے علی ارشد حکیم کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی ارشد حکیم کی براہ راست تقرری کو روکنے اور کمپیٹیشن پراسس سے بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وزیر قانون نے شبر زیدی کو کمپیٹیشن پراسس کے عمل سے بچانے کیلئے بغیر تنخواہ بھرتی کرنے کی رائے دی تھی شبر زیدی کی بغیر تنخواہ چیئرمین ایف بی آر تقرری پر منظوری لینے کے بعد ہی نوٹیفکیشن جاری ہوگا وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران شبر زیدی کو بطور (ایف بی آر) چیئرمین تعینات کرنے کی نوید سنائی تھی عمران خان کی جانب سے معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور

سابق نگراں صوبائی وزیر شبر زیدیکو وفاقی بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو چیئرمین تعینات کرنے کا اعلان کے بعد ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن آنا باقی ہے شبر زیدی پاکستان کی معروف آڈٹ فرم اے ایف فرگسن اینڈ کمپنی کے سینیئر شراکت دار ہیں جو پرائس واٹر ہاؤس اینڈ کوپرز کا رکن ادارہ ہے۔انہوں نے متعدد کتابیں لکھی ہیں جن میں ’پاناما لیکس اے بلیسنگ ان ڈسگائس آفشور ایسٹس آف پاکستانی سٹیزن، اے جرنی فور کلیریٹی اینڈ پاکستان ناٹ اے فیلڈ اسٹیٹ شامل ہیں۔انہیں پاکستان کے

ٹیکس قوانین اور مالی حکمت عملی کے لیے پالیسی امور، کارپوریٹ ریگولیشنز اور غیر ملکی زر مبادلہ کے امور میں مہارت حاصل ہے اور انہوں نے ان امور پر کئی مرتبہ لکھا بھی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے عمران خان کے اس فیصلے کو مقبول ترین فیصلہ قرار دیا ہے، نجی ٹی وی چینل کا کہناہے کہ کرپٹ بیورو کریسی عمران خان کے اس فیصلے کے خلاف کھڑی ہو گئی ہے، آج حکومت نے سینئر ایف بی آر ممبران کو بھی اعتماد میں لیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…