جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

وزیر اعظم ہاؤس میں کونسی یونیورسٹی قائم کی جائے گی؟ حکومت نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 3  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(یوپی آئی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی قائم کی جائے گی اور اس حوالے سے سی ڈی ایکے رولز آف بزنس میں ترمیم کی جائے گی ۔ حکومت نے چاروں صوبوں میں شمسی توانائی ، مواصلات ، پولیو کے خاتمے اور ڈیمز کی تعمیر کے لئے 11 میگاپراجیکٹ شروع کئے ہیں ۔

پاکستان کے اندرونی قرضوں میں اضافہ ڈالر کی شرح میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی سید جاوید حسنین کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب نے بتایا کہ حکومت نے 11 بڑے منصوبے شروع کئے ہیں اسی طرح ملک میں شمسی توانائی کے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے بجٹ میں بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے بجٹ مختص کیا جائے گا ۔ رکن اسمبلی مہناز اکبر عزیز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی قائم کرنے کا منصوبہ ہے تاہم اس کے لئے سی ڈی اے رولز میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم ہاؤس کی شاہ خرچیوں کو ختم کر کے اس میں یونیورسٹی بنانے کا سوچا گیا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو وزیر اعظم پاکستان کے اس اقدام کو سراہنا چاہئے ۔رکن اسمبلی سید حسین طارق کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زین قریشی نے کہا کہ ایف بی آر میں ٹارپ کی جگہ نیا پروگرام آ رہا ہے جو ٹیکس نیٹ ورک میں توسیع سمیت دیگر ا ہم امور سرانجام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ 400 ملین کا پروگرام ہے اور جولائی 2019 ء میں شروع کیا جائے گا ۔

رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ 2013 ء میں 14251 ملین ہو گیا ، 2018 میں 24950 ارب روپے اور اب 27886 ملین ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے حساب میں قرضہ کم جبکہ روپے کی مد میں اضافہ ہوا ہے ۔ رکن اسمبلی شیر اکبر خان کے ضمنی سوال کا جواب دیتے پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ موبائل فون ٹیکس پر ساڑھے 12 فیصد انکم ٹیکس جبکہ 19 فیصد صوبوں کا ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 100 روپے کے کارڈ پر 25 روپے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ۔

رکن اسمبلی سید آغا رفیق اﷲ کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ پاکستان نے ملائشیاء سے کوئی گرانٹ نہیں لی ہے ۔ رکن اسمبلی چودھری محمد برجیس طاہر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ حکومت کا پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری لسٹ سے نکال دیا ہے حکومت اس کو بحال کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دو بنکس ، ایل این جی پلانٹس ، کنونشن سنٹر اور لاہور میں ہوٹل سمیت کئی اداروں کی نجکاری پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے ۔ رکن اسمبلی قیصر احمد شیخ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں بحث کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے سٹیل ملز بند ہے سٹیل ملز کی بندش کس وجہ سے ہوئی ہے اس حوالے سے حکومت ایوان میں تمام حقائق پیش کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…