بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیر خزانہ نے پاکستانی کرنسی کو کاغذ کے ٹکڑے میں تبدیل کردیا، ملک میں صدارتی نظام کی نہیں نظام مصطفی ؐ کی ضرورت ہے،رمضان میں یہ کام کریں، سراج الحق نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات(آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام کی نہیں نظام مصطفی ؐ کی ضرورت ہے، 9ماہ میں ثابت ہوا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کا کوئی ایجنڈا نہیں، مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں، وزیر خزانہ نے پاکستانی کرنسی کو کاغذ کے ٹکرے میں تبدیل کردیا، تو عبدالحفیظ شیخ کو مقرر کردیا گیا، جس کو موجودہ حکمران ورلڈ بینک کے ایجنٹ کہتے تھے، رمضان المبارک میں

ورکرز قرآن کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں، ہمارے جملہ مسائل کا حل اسلامی حکومت کے قیام میں ہے، ان خیالات اظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع اور وکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم، صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان، ضلعی امیر محمد امین، مفتی شیر محمد، حافظ اسرار احمد، مولانا جمال الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا، امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ 71 سال ہوگئے لیکن اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک میں اسلامی نظام نافذنہیں ہوسکا، ہم اس ملک میں اسلامی حکومت چاہتے ہیں جہاں پر عدالتوں میں ججوں کے ہاتھوں میں قرآن پاک ہوگا، جہاں بادشاہ اور غلام ایک دسترخوان اور ایک صف میں موجود ہوں گے، ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی کا سامنا ہے، سرحدات محفوظ نہیں، افغانستان سے پاکستانی سرحد پر حملہ ہوا جس میں 7افراد شہید ہوگئے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام اور امن کے گہوارے ہیں، ان مدارس کے خلاف کسی قسم کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بھی عوام کو یکسر مایوس کردیا ہے اسلئے عوام کے پاس صرف جماعت اسلامی کو ازمانے کا موقع ہے جس کو پہلے ہی عوام دیانت دار قیادت قرار دے چکے ہیں، انہوں نے کہا سواتی عوام نے بھی ملک کی بقاء وسلامتی کے لئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں لیکن انہیں آج تک قربانیوں کا کوئی صلہ نہیں دیا گیا، انہوں نے کہا ملک میں نئے تجربوں کی ضرورت نہیں بلکہ اسلامی نظام کے نفاذ کی ضرورت ہے جس سے ہمارے جملہ مسائل حل سوسکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…