نئی دلی(آن لائن) داعش نے بھارتی ریاست بنگال کے نئے امیر ابو محمد البنگالی کے نام کا اعلان کرکے بھارت اور بنگلا دیش میں حملوں کی دھمکی دے دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کی جانب سے انگریزی، اردو اور ہندی زبان میں ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں ریاست بنگال کے لیے ابو محمد البنگالی کو مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور خلافت کے خاموش حامیوں کو بھارت اور بنگلا دیش میں حملوں پر اکسایا گیا تھا۔قبل ازیں بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے
ایک سینما میں دھماکا کیا گیا تھا تاہم بارودی مواد مکمل طور پر پھٹ نہیں سکا تھا، اس واقعے میں چند پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ داعش کی جانب سے عربی اور بنگلا زبان میں اعترافی بیان پرمشتمل پوسٹر تقسیم کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ حال ہی میں شام اور عراق میں داعش کے خاتمے کے اعلان کے بعد سے سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں سے داعش نے اپنی موجودگی کا احساس دلا دیا ہے اور ایسے موقع پر 5 سال بعد داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے۔