جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان اور چین ٹیکنالوجی کی دنیا میں کیا قدم اٹھانے جارہے ہیں ؟ معاہدہ طے ہو گیا ، دشمن ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 1  مئی‬‮  2019 |

بیجنگ(این این آئی) پاکستانی خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پاکستانی اور چینی خلانوردوں کو مشترکہ طور پراب خلائی مشن پر بھیجا جائے گا اور چین پاکستان کی خلائی تحقیق میں مدد و تعاون فراہم کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی خلائی تحقیق کے قومی ادارے سی این ایس اے کے جاری کردہ

ایک بیان میں کہاگیاکہ معاہدے سے دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر چین اور پاکستان کے خلائی تحقیق کے اداروں کے سربراہان نے دستخط کیے ۔معاہدے کے مطابق دونوں ممالک مل کر سائنسی اور تیکنیکی ترقی کے تجربات کریں گے اور خلابازوں کی تربیت کے ساتھ خلانوردوں اور خلائی مشنز کو خلا میں بھیجنے کے سلسلے میں مشترکہ طور پر تعاون کریں گے۔چین کا خلائی تحقیقی ادارہ سی این ایس اے اور پاکستان کا خلائی تحقیقی ادارہ سپارکو، چین پاکستان اسپیس کمیٹی تشکیل دیں گے جس کی سربراہی خلائی اداروں کے سربراہان کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…