منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

تیل پر پابندیاں کے بعد ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کے درمیان ٹی وی پرگرما گرمی،بات بڑھ گئی

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری پر نئی پابندیوں کے اعلان کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور دونوں ملکوں کی قیادت ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کررہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ روز امریکا کے ٹیلی ویڑن چینل پر ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کے درمیان ایرانی تیل پر پابندیوں کی وجہ سے گرما گرم بحث ہوئی۔

دونوں رہ نماؤں نے ایک دوسرے پر سخت تنقید کی اورایک دوسرے کو ان پابندیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران سے تیل کی خریدرای پر پابندی کے امریکی فیصلے سے خود امریکا کے اتحادی مایوس ہوئے ہیں۔جواد ظریف نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ایرانی تیل کی خریداری پر پابندی کے فیصلے سے مایوسی کاسامناکرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا ہمارے پاس امریکی فیصلے کے خلاف مزاحمت کیکئی راستے موجود ہیں۔ چین، روس، ترکی اور فرانس بھی امریکی فیصلے سے مایوس ہوئے ہیں۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کا کہنا تھاکہ امریکا اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران پر عاید کردہ پابندیوں کو موثر بنائے گا۔ انہوں نے ایرانی وزیرخارجہ کا وہ دعویٰ مسترد کردیا کہ امریکی فیصلے سے امریکا اور اس کیاتحادیوں کو مایوسی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی خطہ ایران کے میزائل پروگرام سے سب سے زیادہ خطرے میں ہے۔ اس لیے یورپی ممالک ہمارے ساتھ ایران کے خلاف اقدامات میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ امریکا کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری پر نئی پابندیوں کے اعلان کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور دونوں ملکوں کی قیادت ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…